لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام بھائی بھائی ہیں، 1971ء کے بعد پہلی بار بنگلہ دیشی شہروں میں یومِ پاکستان کی تقاریب اوران بنگلہ دیشی عوام کی شرکت دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان محبت و اُخوت کا بین ثبوت اور ہوا کا تازہ جھونکا ہے ۔ مزید برآں تربیتی نشست سےخطاب کرتے ہوئےڈاکٹر حمیرا طارق نے کہاکہ خواتین تکنیکی مہارتیں جہاں سے ملیں ، فوری لے لیں -طیبہ عاطف ،ڈاکٹر کوثر مسعود اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔