لاہور (نیوزرپوررٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آراء اور مشاورت سے خیبر پختونخوا میں صوبائی امراء کا تقرر کردیا ہے۔ پروفیسر محمد ابراہیم کو امیر صوبہ کے پی جنوبی، عنایت اللہ خان کو امیر صوبہ کے پی شمالی ، عبدالواسع کو امیر صوبہ کے پی وسطی اور عبدالرزاق عباسی کو امیر صوبہ کے پی ہزارہ مقرر کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق صوبائی امراء کی مدت تین سال ہو گی ۔