لاہور(خبرنگار) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما میں طلبہ کو یونیفارم پہننے میں رعایت دےدی۔ طلبہ 28 فروری تک کوئی بھی سویٹر، کوٹ، جیکٹ ، ٹوپی اور موزے پہن سکیں گے۔ یونیفارم اور مخصوص رنگ کے گرم کپڑے پہننے کی پابندی عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے۔