لاہور(خبرنگار)حکومت عید الفطر اور عید الضحی کی طرح کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں 24اور 25 دسمبرکو 2 تعطیلات کا اعلان کرے۔ پاکستان مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوتر نےلیاقت رندھاوا،الیاس مسیح کھوکھر، چوہدری اکرم مسیح جٹ اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان مسیحا ملت پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی اقلیت اور اکثریت کے درمیان بھائی چارے اور مساوات کے فروغ کے لئے عید الفطر اور عید الضحی کی طرح کرسمس کے موقع پر عام تعطیلات کااعلان کرے۔