• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی ’کولیما ہائی وے‘ دنیا کی سرد ترین سڑک قرار، 21 برس میں تعمیر ہوئی

ماسکو(نیوز ڈیسک)موسم سرما کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی سرد ترین شاہراہ کونسی ہے،یہ روس کے مشرق بعید میں واقع کولیما ہائی وے (ایم 56) ہے جسے دنیا کی سرد ترین سڑک قرار دیا جاتا ہے۔درحقیقت یہ اعزاز گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس سڑک کو دیا ہے کیونکہ ایک بار یہاں کے ایک مقام پر درجہ حرارت منفی 67.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔1262میل طویل اس شاہراہ کو ’’روڈ آف بونز‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ایسا دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اسے تعمیر کرنے کے دوران متعدد قیدی ہلاک ہوئے اور انہیں سڑک کی سطح کے نیچے ہی دفن کر دیا گیا۔اس شاہراہ کی تعمیر 1932میں شروع ہوئی اور 1953تک جاری رہی۔ یہ شاہراہ روس کے خطے سائبریا میں واقع ہے اور Nizhny Bestyakh نامی علاقے کو Magadan سے ملاتی ہے یہی سڑک دنیا کے سرد ترین قصبے اویمیا کون سے گزرتی ہے جہاں 1933 میں منفی 67.7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔اسی وجہ سے اس شاہراہ کو دنیا کی سرد ترین سڑک قرار دیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہاں سفر کرنے والوں کو شدید سردی اور برف کا سامنا ہوتا ہے اور انہیں ہر جگہ سفیدی ہی نظر آتی ہے۔درحقیقت یہاں جنوری اور فروری میں درجہ حرارت حیرت انگیز تک کم ہو جاتا ہے منفی 50 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے بلکہ کئی بار تو منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ کا ہندسہ بھی چھو لیتا ہے۔شدید سردی سے گاڑیوں کے خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ برفباری کے بعد یہ سڑک ہموار ہو جاتی ہے۔البتہ موسم سرما میں سڑک پر سفر اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب برف مکمل طور پر جم چکی ہو جبکہ گرمیوں میں یہاں کیچڑ بہت زیادہ ہوتی ہے تو اس پر سفر کرنا خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔شاہراہ کے ایک سے دوسرے سرے تک سفر کرنے کیلئے بیشتر افراد کو 4سے 5دن لگتے ہیں جس دوران مسحور کن نظارے نظر آتے ہیں۔سفر کے دوران یہ سڑک قلعوں، پہاڑوں اور دیگر قدرتی مقامات سے گزرتی ہے۔

یورپ سے سے مزید