• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا: جوڑے کا مالی فائدے کیلئے 12 بار شادی اور طلاق کا انکشاف

ویانا (آئی این پی) یورپی ملک آسٹریا کے جوڑے کا مالی فائدے کے لئے 43برس میں 12بار شادی اور طلاق لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریا کے شہر ویانا میں پولیس ایک ایسے جوڑے کے عجیب و غریب معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے جس نے 43برس کے عرصے میں ناصرف بار بار شادیاں رچائیں بلکہ 12 بار طلاق بھی لی۔ ویانا پولیس حکام کے مطابق عجیب و غریب شادی اور طلاق کا بار بار چکر اس لئے چلایا تاکہ قانونی معاملات سے بھرپور فائدہ اٹھا کر سرکار سے بھاری رقم لے کر ہڑپ کی جاسکے۔ پولیس نے بتایا کہ بوڑھے جوڑے کی ایک کردار چالاک بیوی نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ پہلی بار 1981میں اپنے شوہر سے طلاق کے نام پر جعلی کاغذات صفائی سے تیار کرائے تاکہ 27ہزار یورو کی بھاری رقم وصول کی جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق بزرگ خاتون کو ہر ڈھائی سال بعد بیوہ کی پنشن کا سالانہ اضافہ بھی وصول کرتی تھی، وہ اور اس کا شوہر مخصوص عرصہ کے بعد شادی اور طلاق کا چکر چلاتے تاکہ حکومت سے رقم وصول کی جاتی رہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چالاک جوڑا گذشتہ 43 برس سے متعلقہ اداروں اور حکام کا کامیابی سے چکمہ دے رہا تھا تاہم اب معاملے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور معمر جوڑے کے کیس کا منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید