• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل عاصم منیر اور پاک فوج ریڈ لائن ہے، پرویر اقبال لوہسر

بارسلونا (نمائندہ جنگ) پاکستان میں سول نافرمانی اور اوورسیز کی سطح پر چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر اورپاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مقصد کےلئے یورپ بھر میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیراہتمام تحریک چلائیں گے۔ یہ بات چیئرمین ای یو پاک چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بارسلونا میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس سے خطاب میں کی ۔ انہوں نے کہا تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے محب وطن پاکستانیوں کی کانفرنس میں اوورسیز شریک ہیں۔ کانفرنس میں فیض اللہ ساہی،راجہ مختار احمد سونی،چوہدری اشتیاق احمد،حاجی راجہ اسد حسین،مرزا ندیم بیگ،ڈاکٹرقمرفاروق نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام لوگ کھڑے رہے۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک کو مسترد کردیا،سول نافرمانی تحریک نامنظور کے نعرے لگائے۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی وفا داری کا عہد کیا۔ جنرل سید عاصم منیر زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر نے کہا پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا یورپ بھر میں انعقاد کیا جائے گا،دیگر مقررین نے کہا پاک فوج پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے،پارلیمنٹ،عدلیہ اور پاک فوج کا احترام لازم ہے،اس وقت پوری قوم کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور فوج اس کی محافظ ہے۔
یورپ سے سے مزید