لوٹن ( نمائندہ جنگ) حسن قیوم کی بطور ڈی آئی جی آزاد کشمیر ترقی پر کمیونٹی کی جانب سے خیر مقدم کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ حاجی چوہدری محمد قربان، سابق میئر لوٹن ریاض بٹ، سابق ڈپٹی میئر فاضل ضیاء، سینئر نائب صدر تحریک کشمیر برطانیہ چوہدری محمد شریف ، سماجی شخصیت چوہدری آصف پنوں سمروڑ نے مبارکباد پیش کی ہے۔