• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرچ کی جانب سے انتہائی غریب ضرورت مندوں میں 450 کرسمس تحائف کی تقسیم

لندن (پی اے ) ایکسٹر میں ریڈسکوور چرچ کی جانب انتہائی غریب ضرورتمندوں میں 450کرسمس تحائف کی تقسیم کردئے گئے، ایکسٹر میں ریڈسکوور چرچ کی جانب سے گزشتہ 8سال سے مشکلات سے دوچار لوگوں اور فیملیز کو کرسمس کے تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔چرچ کا کہناہے کہ کرسمس کی بھیڑ بھاڑ سےقبل ہی مقامی چیریٹیز اور اسکول ان سے رابطہ کرتے ہیں۔ آرگنائزرز کا کہناہے کہ ہر 450کرسمس تحائف میں پاستا، دانے، سوپ،چائے ،کافی اور دلیہ موجود ہوتاہے اس کے علاوہ اس میں قیمہ بھرے پائی مٹھائیاں اور چاکلیٹ بھی شامل ہوتی ہیں، ایکسٹر میں ریڈسکوور چرچ آپریشن کو آرڈی نیٹر جیسن ہیم کا کہناہے کہ ہر سال چرچ کی جانب سے تقسیم کئے گئے یہ تحائف لوگوں کی زندگی میں بدلاؤ لانے کا سبب بنتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ جب ہم لوگوں کو یہ تحائف دیتے ہوئے ان سے ملتے ہیں تو شکر گزاری کے احساس سے مغلوب ہوتے ہیں اور بعض لوگوں کے تو آنسو نکل آتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ اس سال بھی ہم انتہائی چیلنجنگ صورت حال میں لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کرسمس کے تحائف تقسیم کررہے ہیں ،لوگ پریشا ن تھے کہ مالی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے وہ کرسمس نہیں مناسکیں گے اور کرسمس کا تہوار رائیگاں جائے گا۔ ان کو یقین نہیں تھا کہ ایک لوکل چرچ وقت نکال کر خوبصورت تحائف تیار کرکے یہ تحائف ہمارے گھر کے دروازے تک پہنچائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری تنظیم ہمیشہ سے فراخدل رہی ہے اور اس سال بھی اسی فراخدلی کا مظاہرہ کیاہے ،یہ کمیونٹی کی جانب سے پیکرز اور کار ڈرائیورز کو کھانے اور مالی امداد کی فراہمی کی بہت بڑی کوشش ہے۔
یورپ سے سے مزید