• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ اور رسول ؐ کے احکامات پر عمل کرنے سے کامیابی ملتی ہے، علامہ نذیر قادری

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) جس نے بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کیا اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا اس نے دنیا اور آخرت سنوار لی اور کامیابی حاصل کرلی۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القران یورپ کے سفیر حضرت مولانا علامہ نذیر احمد قادری نے نماز جمعۃ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد منہاج القران ایمسٹرڈیم نارتھ میں کیا۔ اجتماع میں منہاج القران کے صدر ایمسٹرڈیم راجہ جمشید علی، پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے صدر چوہدری پرویز علی سندیلہ، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، امتیاز بٹ اور طارق افتاب جاوید سمیت بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی کیونٹی نے شرکت کی۔ مولانا علامہ نذیر احمد قادری نے مزید کہا کہ والدین کے لیے مغفرت کی دعا کرنا ایک بہترین عمل اور ذریعہ نجات ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ والدین کی اچھی باتوں کو اپنانا جب آپ کے والدین بوڑھے ہو جائیں تو ان کی خدمت کرنا ان کی کسی بات کا برا نہ منانا اور جب وہ فوت ہو جائیں تو ان کے نام کی خیرات کرنا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کرنا صدقہ جاریہ ہے یہ اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک ایک بہترین عمل ہے۔ مولانا علامہ نذیر احمد قادری نے آخر میں امت مسلمہ، کشمیر، فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے لیے دعا کرائی جبکہ ہالینڈ کی پاکستانی ایمبیسی میں تعینات سابق کمرشل قونصل راؤ رضوان الحق کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائے مغفرت کی۔ راؤ رضوان الحق کی والدہ محترمہ مرحومہ کے لیے ہالینڈ کی دیگر مسجدوں میں بھی دعائے مغفرت کی گئی جن میں جامع مسجد فرید الاسلام نیو ویسٹ ایمسٹرڈیم میں مفکر اسلام حضرت مولانا حافظ سجاد برکاتی امام و خطیب جامعہ مسجد غوثیہ میں حضرت مولانا علامہ محمد عمران قادری جیلانی جامع مسجد الکرم میں حضرت مولانا حافظ محمد عاطف نے اللہ تعالی کے حضور محترمہ مرحومہ کیلثے خصوصی دعا کی۔
یورپ سے سے مزید