ویانا (نمائندہ جنگ) وزیراعظم پاکستان کے سابق پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے سابق چیئرمین اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین، ن لیگی رہنما محمد صدیق الفاروق کی وفات پر روزنامہ جنگ ویانا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن زیرک اور بہادر سیاستدان سے محروم ہو گئی، وہ پارٹی کی خاطر جیل میں قیدو بند رہے۔ دیگر ن لیگی عہدیداران نے بھی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔