ویانا(نمائندہ جنگ)ادارۃ المصطفیٰ سنٹر ویانا کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ وفات پا گئے۔ سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک ،کمیونٹی افیئرز قونصلر سلیم شہزاد سمیت پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات چوہدری علی شرافت ،اکرم باجوہ ،خواجہ منظور احمد ،محمد صدیق ،سید اظہر شاہ ،سید محمود شاہ ،انوار خان دہلوی ،نثار خان دہلوی ،قمر حسین چوہدری ،چوہدری پرویز ،ملک حاجی نسیم ،حاجی ملک محمد امین اعوان ،غلام مصطفیٰ نعیمی ،حاجی قاسم علی ،محمد ارشد باجوہ ،حاجی رانا محمد ادریس ،چوہدری محمد نواز وڑائچ ،ملک خرم ،جاوید اکرم فاروقی ،حاجی اورنگزیب ،حاجی محمد اصغر باجوہ سیالکوٹی ،جمشید چوہدری ،عارف محمود ،چوہدری نعیم اختر ،چوہدری امجد چھٹہ ،نعیم رضا ،ادریس محمد و دیگر نے گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی وفات سے پاکستانی کمیونٹی کو بڑی کمی محسوس ہوگی۔ کئی معروف شخصیات نے مرحوم کے ساتھ اپنے تعلقات کو یاد کیا اور ان کی ایمانداری، محنت اور کمیونٹی کے لیے وقف خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے ان کی روح کی سکون اور مغفرت کے لیے دعائیں کیں اور ان کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ ان شخصیات کا کہنا تھا کہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی وفات بڑا نقصان ہے۔