پیرس (رضا چوہدری) سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد اقوام متحدہ میں ذمہ داریاں سنبھال کراس فورم پر بھی کشمیر کے مسئلہ کو اس طرح اجاکر کریں گے جس طرح انہوں بطور سفیر پاکستان فرانس میں اس مسئلہ کو فرانس اور یورپی ممالک میں اٹھایا،یہ بات چیئرمین کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ کے زاہد اقبال ہاشمی نے کی ،انہوں نے کہا کہ کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ بھارتی مظالم کو عالمی سطح پرموثر انداز میں اٹھانے کےلئے سرگرم عمل ہے، زاہد اقبال ہاشمی نے کہا بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تمام کشمیری قیادت کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید رکھا ہوا ہے اور دیگر کو گھروں پر نظر بند کیا ہوا اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے نوجوانوں کوگولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کیا جارہا ہے۔انہوں آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں اور یورپ بھر میں بسنے والے کشمیری بھائیوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر دنیا کے سامنے بھار تی مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کےلئے ایک پیلٹ فارم پر جمع ہوکرتحریک آزادی کشمیر کو مضبوط اور مستحکم کریں ۔