• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں، مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے انہوں نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات بہت اچھی چیز ہے دنیا میں جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے لمبی ملاقات ہوئی ہے، 26 نومبر کی تاریخ خونی گزری ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بہتری کے حالات نکلنے چاہئیں، حالات سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 تاریخ دہشت ناک ظلم و ستم کا دن تھا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ 30 دسمبر تک عدم استحکام ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید