چیئر مین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمٰن نے فائر وال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کس نے کہا ہے کہ یہ فائر وال ہے؟ یہ ویب مینجمنٹ سسٹم ہے، فائر وال کا لفظ کہیں نہیں ہے، یہ آپ نے خود بنایا ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فائر وال گرے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کو این ایف ایس حکومت نے کہا ہے، ہم اس نظام کو جو پہلے سے لگا ہوا ہے، اسے ڈبلیو ایم ایس کہتے ہیں۔
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ اس سسٹم کا صرف سوشل میڈیا سے تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فائر وال سے پروپیگنڈا کیسے ختم کر سکتے ہیں، ایسا نہیں کیا جا سکتا۔