تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے جب کمیٹی بنی تو میں بھی اڈیالا جیل میں موجود تھی۔
گوجرانوالہ میں اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا اگر آپ سمجھتے ہیں حل نکل سکتا ہے تو میں کمیٹی بنا دیتا ہوں۔
زرتاج گل نے کہا کہ خان صاحب نے ذاتی کے بجائے قومی مفاد کا راستہ اپنایا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب یہ حکومت پر ہے، اگر مذاکرات سے آنکھیں چرانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔