• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما کے شروع ہوتے ہی سی ویو پر سائبیریا سے پرندوں کی آمد

جنگ فوٹو: زاہد رحمٰن
جنگ فوٹو: زاہد رحمٰن

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے ساحل سی ویو پر سائبیریا سے بڑی تعداد میں مہمان پرندے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جن کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

رنگ برنگے مہمان پرندوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہ پرندے سرد ممالک سے آتے ہیں۔

جنگ فوٹو: زاہد رحمٰن
جنگ فوٹو: زاہد رحمٰن

 سائبیریا کے وسیع برف زار صحرا سمیت سرد علاقوں سے سفر کرنے والے پرندوں سے گرم علاقوں کے ان حصوں، خصوصاً جھیلوں میں بہار آجاتی ہے جہاں انہیں خوراک میسر آسکتی ہے۔

جنگ فوٹو: زاہد رحمٰن
جنگ فوٹو: زاہد رحمٰن

سندھ میں کینجھر جھیل، ہالیجی جھیل، اڈیرو جھیل سمیت دیگر جھیلیں اور آبی ذخائر ایسے مقامات ہیں جہاں خوراک کی تلاش میں یہ مہمان اترتے ہیں۔

 نیرنگی، چیکلو، کونج، اڑی اور لال بطخ سمیت متعدد اقسام کے ان پرندوں میں بعض نایاب پرندے بھی شامل ہیں۔

جنگ فوٹو: زاہد رحمٰن
جنگ فوٹو: زاہد رحمٰن

 جن کے پیروں میں ایسے چھلے پائے جاتے ہیں جن میں ان کے بارے میں تحریر ملتی ہے۔ تحریروں کا مقصد ان پرندوں کی نایابی اور اہمیت کے بارے میں آگاہی دینا ہوتا ہے تاکہ ان کی حفاظت کی جائے۔  

خاص رپورٹ سے مزید