• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 5 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 5 نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی چنار کور نے دعویٰ کیا ہے کہ "جاری آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے پانچ نوجوانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک کولگام میں قابض افواج کا تلاشی اور محاصرے کا آپریشن جاری تھا۔
ملک بھر سے سے مزید