• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملہ، چالان عدالت میں جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملے کےکیس میں پولیس کی جانب سے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا ۔چالان کے مطابق کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب،عبد الرحمان عرف رحما گل، سراج بھٹار عرف دانش کو نامزد کیا گیا ہے ، کیس میں دو ملزمان محمد جاوید اور مسمات گل نساء گرفتار ہیں ،چھ اکتوبر 2024 کو رات گیارہ بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکہ ہوا ، دھماکے میں جاں بحق دو چینی باشندوں کی لاشیں کوسٹر کے پاس پڑی تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید