کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہیں، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے بعض سیاسی جماعتیں اور صوبائی حکومت سرگرم ہیں، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف کو نوٹس لینا چاہئے،وفاقی حکومت کی واضح ہدایت کے باوجود سندھ اور کے پی کے حکومتوں نے مہنگائی اور گرانی کو روکنے کے لئے کوئی مناسب قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں ان دونوں صوبوں کی عوام کو شدید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔