• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسی ریٹ 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ مایوس کن، سائیٹ ایسوسی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے پالیسی ریٹ 12فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ مایوس کن قرار دے دیا،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بزنس کمیونٹی کی توقعات کے برخلاف پالیسی ریٹ کو 12فیصد کی شرح پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ پالیسی ریٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو یہ امید تھی کہ مرکزی بینک ملک میں بتدریج کم ہوتی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کم ازکم 2فیصد کمی کرے گا مگر ایسا نہیں کیا جس سے بزنس کمیونٹی میں تشویش پائی جارہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید