کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ سیکرٹری فنانس فیاض احمد جتوئی اور سیکرٹری قانون علی احمد بلوچ کو بھی شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ حکام بالا افسران کو عدالت کے 21جون 2024 کے حکم کی عدم تعمیل پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے عدالتوں کے افسران و ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس ادائیگی کا حکم دیا تھا۔