کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر ان لینڈ ریونیو نے 14 کروڑ 10 لاکھ روپے کےسیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جعلی انوائسز کے ذریعےسیلز ٹیکس فراڈ میں ایک گینگ ملوث ہے جس میں ملزم کے رشتہ دار بھی شامل ہیں ، ترجمان چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ون کراچی طارق اسد کے مطابق چیف کمشنرز کے احکامات پر ایک ٹیم نے 14.1 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم مبشر احمد کو گرفتار کرکے کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹ 1 کے اسپیشل جج کے سامنے پیش کرکے ملزم کا ریمانڈحاصل کرلیا۔