• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وندر میں مسافر ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق 8 افراد زخمی

حب(رپورٹ:ابراہیم کمبوہ)وندر کے قریب مسافر ویگن ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق 8افراد زخمی ہوگئے، پولیس تھانہ ایس ایچ او وندر نعیم خلجی کے مطابق وندر میں دبئی مسجد کے قریب بلوچ اسٹاپ کے مقام پر مسافر ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثہ میں زخمی اور جانبحق ہونے والوں کو وندر اور اوتھل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید