کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنماء و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک وزارت پر براجمان ہوں یہ بات یقینی بناؤں گا کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔وہ و زارت صحت کا قلم دان سنبھالتے ہی پیر کو افسران کے پہلے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے وزارت صحت میں بہتری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو سنجیدگی اور ایمانداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت دی۔اجلاس جس میں وفاقی سیکرٹری صحت، اسپیشل سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت ہیلتھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔