کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے ایجوکیشن ورکس کے افسران کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ترقیاتی اسکیمز کی براہ راست مانیٹنگ کے لیے سیکریٹری اسکول ایجوکیش کی سربراہی میں کمیٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ منگل کے روز کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اینڈ فنانس عبدالقدیر انصاری، چیف انجنئیرز، ایکس ای اینز اور ایجوکیشن ورکز کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ اسکول ایجوکیشن میں جاری ترقیاتی اسکیلم اور دیگر اہم منصوبوں کے متعلق جائزہ لیا گیا۔