ریاض (شاہدنعیم) ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے ایک نایاب فلکیاتی واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2030کے دوران رمضان کا مہینہ دومرتبہ آئیگا ، اس سے قبل ایسا 1965اور 1997میں ہوچکا ہے، 2063میں بھی ایسا ہوگا، یہ واقعہ ہر 33 سال بعد ہوتا ہے۔ رمضان کا مہینہ ان 33 سالوں کے دوران چار موسموں سے گزرتا ہے۔ ہر موسم میں رمضان 8 یا 9 سال رہتا ہے۔