کراچی (ذیشان صدیقی۔ اسٹاف رپورٹر) جاپان کے قونصل جنرل ماسوری پتھوری نے کہا ہے کہ فلورل آرٹ نفاست کا خوبصورت امتزاج پیش کرتا ہے۔ پھولوں کی خوشبو کا احساس اُجاگر کرتا ہے، فلورل آرٹسٹ امیتا الرؤف خان کی کتاب ہینڈ بک فار شو ورک ڈیٹانگ اسٹینگ ایگزیبیشن اینڈ ججنگ Judging ایک اچھی کاوش ہے، یہ بات اُنہوں نے فلورل سوسائٹی آف پاکستان گارڈینا چیپٹر کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہی۔ تقریب میں ممتاز خواتین آرٹسٹوں کی بڑی تعداد اور جاپان کے قونصل جنرل ماسوری پتھوری سمیت دیگر ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔