• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کنڈی نے کرم کی صورتحال پر کے پی حکومت سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کردیا، علامہ ناصر عباسی بھی اپنی حکومت پر برس پڑے

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع کرم کی صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم نے کہا کہ کرم جل رہا ہے، صوبائی حکومت اور وفاق کیا کررہے ہیں۔ صوبائی حکومت ایک پارا چنار روڈ نہیں کھول سکتی، باقی کیا کرے گی؟گورنر نے صوبائی حکومت سے کرم کی صورتحال پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس عمران کی رہائی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے اتحادی مجلس وحدتِ المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس بھی خیبر پختونخوا حکومت پر برس پڑے ۔علامہ ناصر عباس کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرائیں۔
اہم خبریں سے مزید