• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران خطرناک اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون میں گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں خطر ناک قسم کا اسلحہ برآمدکرلیا گیا، ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق سیکٹر L1میں واقع گراؤنڈ کی تزئین وآرائش کا کام جاری تھا، اسلحہ فارنزک کیلئے بھجوادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون تھانہ کی حدود سیکٹر L1 میں واقع گرائونڈ کی تزئین و آرائش کے لئے جاری کام کے دوران کھدائی میں زمین دفن بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کیا گیا،زیر زمین دفن اسلحہ کی برآمدگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر گرائونڈ کو گھیر میں لیکر اسلحہ کو قبضے میں لے لیا ،برآمد ہ اسلحہ میں 5 ایس ایم جیز ،1 ایل ایم جی اور 10 میگزینز اور بھاری مقدار میں گولیاں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید