• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اداروں کیخلاف 3 لاکھ 70 ہزار شکایات، بیشتر کے فیصلے 60 روز میں کر دیئے

اسلام آباد( طاہر خلیل ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہوفاقی اداروں کے خلاف 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد شکایات ،محتسب نے بیشتر کے فیصلے 60 روز میں کر دیئے ، انکا دفتر وفاقی حکومت کے اداروں میں بدانتظامی سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے پرعزم ہے اور ادارے کے کردار اور کام کے دائرہ کار کے بار ے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے ان خیا لات کا اظہار گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں آ فیشل وٹس ایپ چینل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی انتظامی زیا دتیوں سے پریشان کوئی بھی شخص اپنی شکایت کے فوری اور بلا معاوضہ ازالے کیلئے اس دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ سال 2024ء کے دوران 226,372 شکایات موصول ہو ئیں جن میں سے 223,198 شکایات کا 60 دن کی قانونی مدت کے اندر ازالہ کیا گیا اور 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا جبکہ 2023ء میں یہ شرح 85.7 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہنچ اور رسائی کو بڑھانا اس دفتر کی ہمیشہ سے اولین تر جیح رہی ہے۔ 1983ء کے بعد سے ادارے میں نمایاں تو سیع ہو ئی ہے جب اس نے صوبائی دارالحکومتوں میں صرف چار علاقائی دفاتر کے ساتھ کام شروع کیاتھا۔
اہم خبریں سے مزید