• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارٹل سے قیمتوں میں اضافے میں ملوث سٹیل سپلائرز کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر)مسابقتی کمیشن نے کارٹل کے ذریعے قیمتوں میں اضافے میں ملوث سٹیل سپلائرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔مسابقتی کمیشن نے خام سٹیل کے شعبہ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ کارٹل کو بے نقاب کردیامسابقتی کمیشن کے تجزیے میں دو بڑے سپلائرز کے درمیان خام سٹیل کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ ثابت ہوا ۔ کمیشن نے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ مسابقتی کمیشن نے مئی 2021 میں خام سٹیل تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے سٹیل سیکٹر میں پرائس فکسنگ اور مصنوعی قلت سے متعلق شکایات موصول ہونے پر دو بڑے سپلائرز کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران مذکورہ سپلائرز پرائس فکسنگ اور کمرشل اعتبار سے حساس معلومات کا تبادلہ کرنے میں ملوث پائے گئے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید