کراچی (اسد ابن حسن) ایک خفیہ ادارے نے مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان اور اس کے باپ کامران قریشی کے سفر کے حوالے سے ٹریول ہسٹری حاصل کر لی ہے۔ مذکورہ حوالے سے جو معلومات حاصل ہوئی ہیں اس کے مطابق کامران قریشی کافی عرصے سے امریکہ میں مقیم رہا۔ وہ 2016 میں امریکہ گیا کیونکہ اسی دوران ارمغان کال سینٹر کی شروعات کر رہا تھا۔ کیونکہ کال سینٹر کی آمدنی امریکی بینک اکاؤنٹس میں آنا ضروری ہوتا ہے اس لیے کامران قریشی نے وہاں اپنے بینک اکاؤنٹس کھولے اور کال سینٹر کے فراڈ کی خطیر آمدنی ان اکاؤنٹس میں آنے لگی۔ کامران قریشی نے 2016سے لے کر 2025 تک امریکہ سے پاکستان کا پانچ مرتبہ سفر کیا۔ ارمغان قریشی نے امریکہ کا صرف ایک مرتبہ سفر کیا ہے۔