کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر مشہور الیکٹرانکس آؤٹ لیٹ اور بیکری کو سیل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی او 1 نے منگل کو صدر میں دو اہم دکانوں کو سیل کردیا۔ پہلی کارروائی کے دوران ایک مشہور الیکٹرانکس آوٹ لیٹ جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ایک معروف بیکری کو سیل کیا گیا ہے۔ دونوں کاروائیاں سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئیں۔