کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ انجینئرنگ کے ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر اکاونٹس محمد نیاز کو ڈائریکٹر ایڈمن کی تیسری پوسٹ بھی دیدی گئی۔ ڈائریکٹر ایڈمن نایاب سعید کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے سابق ڈی جی ٹیکنیکل سروسز اظہر حسین شاہ کے دور میں ڈائریکٹر اکاونٹس اینڈ ایڈمن جو پہلے ایک ہی پوسٹ ہوا کرتی تھی اکاونٹس الگ کر کے محمد نیاز کو ڈائریکٹر لگایا گیا تھا جبکہ وہ دائریکٹر پلاننگ بھی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے اب تیسری پوسٹ انہیں کے ایم سی میں سینئر اور اہل افسران کی کمی کے باعث دی گئی ہےجسکا چارج لیکر انہوں نے کام شروع کر دیا ہے۔