اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سائنس فائونڈیشن کا ریگولر چیئرمین یا پھر اس پوسٹ کا چارج کسی سینئر افسر کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائر ہونے والے افسران آٹھ ماہ سے گریجویٹی سے محروم ہیں ، آٹھ ماہ قبل ریٹائر ہونے والے گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ ان کی گریجویٹی 87لاکھ روپے بنتی ہے وہ پچھلے آٹھ ماہ سے چیئرمین یا اس پوسٹ کا چارج کسی افسر کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے اپنے اس حق سے محروم چلے آ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اکیلے متاثر نہیں ہو رہے ہیں بلکہ دو اور افسران بھی گریجویٹی کیلئے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں اور گریڈ بیس کا ایک اور افسر بھی رواں ماہ ریٹائر ہو جائے گا۔