• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو چیف ٹیکنیکل آفیسر کا چارج تفویض

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری صحت سندھ نے عدالتی احکامات کے خلاف ایک ڈاکٹر کو چیف ٹیکنیکل آفیسر کا چارج دے دیا ہے، سیکرٹری صحت اور محکمہ صحت کے ترجمان کا جواب دینے سے گریز ۔ اس ضمن میں سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ نے24جنوری کو اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی میں بحیثیت ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات 19گریڈ کے ہیلتھ مینیجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹر اللہ بخش مشتاق کو چیف ٹیکنیکل آفیسر II-(پی ایچ) کا چارج اسائن کردیا گیا ہے ۔یہ آڈر محکمہ صحت کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کے 26 مارچ 2021کے جاری حکم نامے کے بھی خلاف ہےجس میں انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں 2020میں دائر آئینی پٹیشن نمبر ڈی 4434 اور آئینی پٹیشن نمبر 5842کے فیصلے اور حکومت سندھ کے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ نمبر SOI(SGA&CD)-1/08/ 2020 کے تحت اسائن ٹو ورک، ایڈیشنل چارجز، لک آفٹر چارجزاور او پی ایس پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ صحت کے ایسے تمام آڈر منسوخ کر دیئے تھے تاہم اب دوبارہ یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کا موقف جاننے کے لئے سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ اورترجمان محکمہ صحت میران یوسف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید