• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسگی کی کئی اقسام، آج کل سائبر ہراسمنٹ عام، مقررین

لاہور ( نمائندہ جنگ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام خواتین کو ہراساں کرنے سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینار ہوا، نبیلہ حاکم ،ڈاکٹرمحمودایاز،واصف ناگی اوردیگر نے خطا ب کیا جس میں صوبائی محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے خصوصی شرکت کیپروفیسر محمود ایا ز نے کہاکہ ہراسگی کئی قسم کی ہوتی ہیں لیکن آج کل سائبر ہراسمنٹ عام ہے پروفیسر نازش عمران نے یونیورسٹی کی جانب سے قائم کی گئیں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیز بارے تفصیلی روشنی ڈالی، پروفیسر محمد عمران نے سیمینار کے انعقاد کے مقصد اور ہراسمنٹ بارے شکایات کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔سینئر صحافی واصف ناگی نے کہاکہ پاکستان میں خواتین مختلف طریقوں سے ہراسمنٹ کا شکار ہو رہی ہیں ۔صوبائی محتسب پنجاب نبیلہ حاکم نے کہا آج کے موضوع کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات ہم سب کے علم میں ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید