• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں کیلئے کنٹینرز شپ سروس شروع

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)نیشنل لاجسٹک کارپوریشن ( این ایل سی) نے سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں کے لئے بیس فٹ والے مال سے لدے گیارہ سو کنٹینرز شپ سروس شروع کردی ۔منگل کو کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ پر افتتاحی تقریب ہوئی ۔پاکستانی پرچم بردار شپ صرف دس یوم میں راونڈ لگایا کرے گا۔ ابتدائی طور پر دو بحری کنٹینرز شپ سروس شروع کی گئی ہے اور مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سروس کے اجراء کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL) پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ این ایل سی کے سینئر حکام،شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔ بحری جہاز گیارہ سو بیس فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10 روزہ راؤنڈ ٹرپ شیڈول پر کام کرے گا۔کراچی، جبل علی (دبئی) اور دمام (سعودی عرب) کے درمیان سامان کی بحری راستوں کے ذریعے بلاتعطل نقل و حرکت کی جائے گی۔ کسی بھی پاکستانی ادارے اور شپنگ لائن کی جانب سے کراچی سے خلیج تک یہ پہلی سروس ہے ۔
اہم خبریں سے مزید