• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد مرتضیٰ نور پاک افریقا ایجوکیشن فورم کے کنوینر نامزد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر محمد مرتضیٰ نور کو پاک افریقا ایجوکیشن فورم کا کنوینر نامزد کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری سے طلبہ کے داخلوں میں سہولت، تعلیمی شراکت داری کے فروغ، اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریر نامہ ڈائریکٹر جنرل افریقہ، وزارت خارجہ، ڈاکٹر احمد سروحی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) فیصل آباد میں منعقدہ پانچویں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کنونشن اور ایکسپو کی اختتامی تقریب کے دوران محمد مرتضیٰ نور کو پیش کیا۔ محمد مرتضیٰ نور کو تعلیم اور ترقی کے شعبے میں 25 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید