کراچی( افضل ندیم ڈوگر ) ایف آئی اے لاہور نے فروری 2025 میں641 شکایات، 402 انکوائری اور 147 مقدمات درج کئے جبکہ 178 انکوائریز 649 شکایات اور 122 مقدمات کا ڈسپوزل کیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں اینٹی کرپشن سرکل نے 3، کمرشل بینکنگ سرکل نے 2، کارپوریٹ کرائم سرکل نے 8 اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے 3 انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے 131 مقدمات درج کیے جبکہ اینٹی کرپشن سرکل نے 9، کمرشل بینکنگ سرکل نے 20 اور اے ایچ ٹی سی نے 93 مقدمات کا ڈسپوزل کیا۔ اینٹی کرپشن سرکل نے 14، کمرشل بینکنگ سرکل نے 16، کواپریٹ کرائم سرکل نے 20، اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے 8 اور اے ایچ ٹی سی نے 234 انکوائری رجسٹرڈ کیں جبکہ بالترتیب 15، 19، 7، 12 اور 125 انکوائریز کا ڈسپوزل کیا۔ اینٹی کرپشن میں 200، کمرشل بینکنگ میں 56، کواپریٹ کرائم میں 51 اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ میں 334شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔ اے سی سی میں 150، سی بی سی میں 39، سی سی سی میں 66، اے ایم ایل سی میں 1 اور اے ایچ ٹی سی میں 393شکایات کا ڈسپوزل کیا گیا۔