کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 4 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں48 پیسے کی کمی، پاؤنڈ بھی 3.45 روپے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کے اضافے سے 278.20 روپے سے بڑھ کر 278.25 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 278.40 روپے سے کم ہو کر 278.35 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک پیسے کے اضافے سے 277.49 روپے سے بڑھ کر 277.50 روپے اور قیمت فروخت 4 پیسے کے اضافے سے 279.34روپے سے بڑھ کر 279.38 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 39پیسے کی کمی سے 287.74 روپے سے کم ہو کر 287.35روپے اور قیمت فروخت 48 پیسے کی کمی سے 289.78 روپے سے کم ہو کر 289.30 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 3.45 روپے کی کمی سے 349.80روپے سے کم ہو کر 346.35 روپے اور قیمت فروخت 3.43 روپے کی کمی سے 352.19روپے سے کم ہو کر 348.76 روپے پر آگئی۔