• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے جاپان کا ریلیف آپریشن مکمل

اسلام آباد (صالح ظافر) سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے جاپان کا ریلیف آپریشن مکمل، اس اقدام نے تین صوبوں -سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں 141000 سے زیادہ لوگوں کو ضروری ریلیف اور طویل مدتی لچک فراہم کی ہے۔ جاپانی حکومت کی جانب سے 4.6 ملین امریکی ڈالرز کی فراخدلی کے ساتھ اس منصوبے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ چھ اضلاع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان، نصیر آباد، جعفرآباد، دادو، لاڑکانہ اور جیکب آباد شامل ہیں۔ اس منصوبے نے 6000 صحت اور حفظان صحت کی کٹس، 2000 گھریلو شمسی توانائی کے نظام، 2000واٹر فلٹریشن سسٹم، اور کیڑوں کو بھگانے والے سامان فراہم کرکے محفوظ حالات زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کی۔ اسے اپریل 2023 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ 2022کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے دس لاکھ انتہائی متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ اس منصوبے کو وفاقی اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے جاپان کی حمایت حاصل تھی۔ اس نے مائیکرو انٹرپرائزز کی بحالی اور 20 ہزار زرعی ٹول کٹس کی تقسیم میں مدد کے ذریعے مقامی معاش کو بحال کرنے، حفاظت اور وقار کو بحال کرنے اور بازاروں اور سماجی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ کمزور کمیونٹیز میں پائیداری اور لچک پیدا کرنے کیلئے اس طرح کا ایک جامع نقطہ نظر اہم ہے۔
اہم خبریں سے مزید