کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت20 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2621 ڈالر سے کم ہو کر 2601 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2000 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کی کمی سے2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 3350 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔