• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز، چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹریز کیلئے ٹیسٹ نہ لینے کا اصولی فیصلہ

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹریز اور آڈٹ افسران کے عہدوں کے لیے ٹیسٹ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وزیر اعلی سندھ نے بھی اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔ جنگ کو انتہائی قابل اعتماد زرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اور دیگر عہدوں کے لیے عدالت نے حکم امتناعی بھی ختم کردیا ہے جس کے بعد محکمہ بورڈز کے حکام نے وزیر اعلی سندھ کو اس حوالے سے بریفنگ بھی دی کہ ان بڑے اور اہم عہدوں امیدواروں سے ٹیسٹ نہ لیا جائے اور ان کا انتخاب تلاش کمیٹی کے تحت انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے جس کے بعد ان وزیر اعلی سندھ کو ان عہدوں پر انٹرویو کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے امکان ہے کہ چئیرمین، کنٹرولرز، سیکریٹریز اور آڈٹ افسران کے عہدوں کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جنوری سے شروع ہوگا۔8تعلیمی بورڈ میں چئیرمین کے عہدے کے لیے 217امیدوار میدان میں ہیں، کنٹرولر کے لیے 35امیدوار میدان میں ہیں، سیکریٹری کے لیے 28اور آڈٹ افسر کے عہدے کے لیے 19 امیدوار میدان میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید