کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سابق آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ماما نصیر مینگل اور احمد نواز ساتکزئی نے آج ٹین ٹائون کوئٹہ میں پارٹی کے دیرینہ ساتھی اور یونٹ سیکرٹری حاجی شاہ محمد دہوار کی ناگہانی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے سیاسی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مشکل حالات میں بھی پارٹی کے سہ رنگی بیرق کو اٹھائے رکھا اور ہر قسم کی قربانیاں دے کر کوئٹہ شہر کے اندر پارٹی کے پیغام اور نظریات کی ترویج میں شب و روز کوشاں رہے۔ ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں تک پر نہیں ہو سکے گا۔