راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122راولپنڈی نے اٹک ریفائنریز میں ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی فرضی عملی مشقوں کا انعقاد کیا۔ترجمان 1122 کے مطابق ان فرضی مشقوں کا بنیادی مقصد تمام ایمرجنسی سروسز کے عملے کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات استوار کرنا اور ہنگامی حالات میں زیادہ مؤثر طریقے سے نقصان کو کم کرنے اور جان بچانے کے قابل بنانا ہے۔ مشقوں میں ایک مصنوعی ہنگامی صورتحال پیدا کی گئی جہاں ریسکیو 1122، پولیس اور ریفائنری کے عملے نے ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشنز میں اپنی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔مشقوں میں ریسکیو 1122 سروس ، اٹک آئل ریفائنری اور محکمہ پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔