مانچسٹر(ہارون مرزا)نیندکے دوران تکیہ پردل کی دھڑکن محسوس ہونا بیماری کی علامت ہوسکتی ہے ۔ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ نیند کے دوران تکیہ پر کان میں اگر آپ اپنے دل کی دھڑکن کو سنیں تو اسے معمولی علامت سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ یہ بلڈ پریشر یاسر اور گردن میں رسولی کی ابتدائی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔ امریکی سرجن ڈاکٹر انتھونی یون نے ایک تحقیق کی روشنی میں دعویٰ کیا ہے کہ اگرآپ تھوڑی دیرایک پہلو پر لیٹتے ہیں اور آپ کو اپنے دل کی دھڑکن سنائی دیتی ہے تو ممکنہ طو رپر کیروٹڈ شریانوں میں ہائی بلڈ پریشر کی علامت ہو سکتی ہے۔ کیروٹڈ شریانیں دل کی بڑی خون کی نالیوں میں سے ایک ہیں جس سے خون کانوں، سر ، چہرے اور گردن تک پہنچتا ہے اگر آپ کھڑے ہو نے کی حالت میں اپنے دل کی دھڑکن سنیں تو یہ پلسٹائل ٹینیٹس ہو سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر، خون کی شریانوں کا ایک غیر معمولی الجھاؤآپ کی شریانوں اور رگوں کے درمیان رابطوں میں دشواری کا باعث بنتا ہے یہاں تک کہ بہت زیادہ کیفین پینے سے بھی اسکی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں ۔یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ خون کے بہاؤ میں اضافہ سخت ورزش، یا دوران حمل ہونیوالی کسی پیچیدگی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ یہ اس صورت میں بھی ہو سکتا ہے جب آپ کا تھائیرائیڈ گلینڈ زیادہ فعال ہو ایسی حالت کو ہائپر تھائیرائیڈزم یا تھائروٹوکسیکوسس کہا جاتا ہے۔ اپنے دل کی دھڑکن سننا بھی ایتھروسکلروسیس کی علامت ہو سکتی ہے برطانوی محکمہ صحت این ایچ ایس کے مطابق ٹیٹنس آوازیں سننے کا نام ہے یہ برطانیہ میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے ٹنیٹس کی بہت سی مختلف اقسام ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہیں۔