• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے میزائل نظام پر امریکی بیانات غیر ضروری ہیں، خواجہ کلیم

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کے میزائل کے نظام پر بیانات غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے اور یہ صرف اور صرف پاکستان کے دفاع اور پاکستان کی سلامتی کیلئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں 27دسمبر کو مانچسٹر ہونے والی تقریب کے انتظامات کے حوالےسے میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ خواجہ کلیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف مغربی ملکوں باالخصوص امریکی مفادات میں ایک ذمہ دار پارٹنر کی حیثیت سے حصہ لیا اور ہزاروں پاکستانی افواج کے افسران اور اہلکاروں سمیت عام افرادنے اپنی جانوں کا نذرانہ اور اربوں ڈالر کا اقتصادی نقصان برداشت کیا۔پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کیلئے ہر فورم پر کوششیں کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت نے کشمیر پر ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے اور پاکستان پر تین سے زائد مرتبہ جنگیں مسلط کیں، پاکستان کے دفاع اورتحفظ کیلئے ضروری ہے کہ وہ میزائل پروگرام جاری رکھے،انہوں نے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید نے پاکستان کی بقا، سلامتی کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔
یورپ سے سے مزید