• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا ابوبکر صدیقؓ افضل البشر بعدازانبیا ؑہیں، عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر ) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمرتوحیدی نے کہا ہے کہ خلیفہ اوّل بلا فصل اور انبیاء کرام کے بعد افضل البشر بالتحقیق سیدنا امام ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ امام الانبیاء حضرت محمد م مصطفیٰ ﷺکے سفر و حضر کے رفیق اور غار و مزار کے ساتھی ہیں،آزاد مردوں میں سب سے پہلے آپؓ ہی کو رسولﷺ نے دعوت اسلام دی اور کسی ہچکچاہٹ کے بغیر فی الفور آپؓ نے اس دعوت حق کو قبول کیا،ابوجہل کے روبرو معراج رسولﷺ کی تصدیق بھی کسی تحقیق و مطالبے کے بغیر کر کے ہمیشہ کے لیے صدیق کے لقب سے معروف ہوئے، آپؓ نے مسلمان ہوتے ہی اپنا آپ، گھر بار اور مال اموال سب کچھ دین حق کے فروغ کے لیے لٹا دیا، ہجرت کے موقع پر کافروں کی امانتیں رسول ﷺ نے سیدنا علی المرتضیؓ کے حوالے فرمائیں اور اللہ نے اپنی امانت سیدنا صدیق اکبرؓ کے سپرد فرمادی۔ 22 جمادی الثانی یوم وفات سیدنا امام ابوبکر صدیق کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ اولڈہم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے آپؓ کو ثانی اثنین کا شرف اور اپنی معیت فخر عطا کرتے ہوئے آپؓ کی صحابیت کو قرآن کے مبارک الفاظ میں ذکر کیا، نبیﷺ کی منشا مراد اور ترغیب کے پیش نظر صحابہؓ نے متفقہ طور پر آپؓ کو خلیفہ رسول منتخب کیا،عہد رسالتﷺ ہی میں تمام صحابہؓ بالیقین جانتے تھے کہ پوری امت میں ابوبکرؓ سے افضل اور کوئی نہیں۔حضرت علیؓ کا فرمان موجود ہے کہ جس نے مجھے شیخین پر فضیلت دی اس پر میں سنگ باری کی حد نافذ کروں گا۔سیدنا علیؓ نے آپؓ کی اقتدا میں نمازیں پڑھ کر پہلے اپنا امام مانا پھر بیعت کر کے خلیفہ رسولﷺ تسلیم کیا۔عمر توحیدی نے کہا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار سے قوم کو آگاہ کیا جائے جس نے وفات سے پہلے اپنی جائیداد بیچ کر دوسالہ مدت خلافت میں بطور تنخواہ لی گئی تمام رقم بیت المال میں جمع کروادی تھی۔
یورپ سے سے مزید